بلوچستان : زامران سے فورسز کے ہاتھوں دو افراد لاپتہ

269

بلوچستان کے علاقے زامران سے فورسز کے ہاتھوں دو افراد گرفتاری کے بعد لاپتہ ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والے اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقے زامران سے فورسز نے دو افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پہ منتقل کردیا ۔

گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ۔

دریں اثناء دوسری جانب فورسز نے چھاپے کے بعد زامران ہی کے علاقے ڈمبانی اور مرگوتی میں جالگی سے آنے والے تیل کے ٹینکرز کو اپنی قبضے میں لینے کے بعد ایک ٹینکر کی تیل کو ضائع کرکے دیگر 7 ٹینکرز کو تیل سمیت فورسز نے اپنے کیمپ میں منتقل کردیا۔