بلوچستان بھر میں وکلاء کی ہڑتال جاری

138

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں وکلاء کی ہڑتال جاری

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں وکلاء کی جانب سے ہڑتال جاری، عدالتی بائیکاٹ کے باعث کیسز التواء کا شکار، سائلین مشکلات کا سامنا کررہے ہیں.

تفصیلات کے مطابق بلوچستان بھر میں سانحہ 8 اگست کے سلسلے میں وکلاء آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے، بار رومز کے باہر سیاہ پرچم آویزاں کر کے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا.

اطلاعات کے مطابق وکلاء کی جانب سے ہر ماہ کی 8 تاریخ کو سانحہ سول اسپتال واقعہ کے خلاف احتجاجاً ہڑتال کی جاتی ہے.