آواران: نیشنل پارٹی کے انتخابی امیدوار پر حملہ

395

آواران کے علاقےجھاؤ میں انتخابی امیدوار خیر جا ن کے قافلے پر مسلح افراد نے حملہ کردیا

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو مو صول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پی بی ۴۴ کے اُمیدوار خیر جان بلوچ کے قافلے پر نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔

ذرائع کے مطابق نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما خیر جان بلوچ کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے جھاؤ میں لال بازار کے مقام پر فائرنگ کر دی۔

اطلاعات کے مطابق قافلے پر حملہ کرنے والے افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔