اوستہ محمد: پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ

143

اوستہ محمد میں پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ، سپاہی اور ڈاکو زخمی

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اوستہ محمد میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار اور ایک ڈاکو زخمی ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او اوستہ محمد نے گشت کے دوران موٹر سائیکل پر سوار تین مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سپاہی عابد گجر زخمی ہوگیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی زخمی ہوگیا جبکہ باقی ڈاکو فرارمیں ہونے کامیاب ہوگئے.

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو سول ہسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد لاڑکانہ ریفر کردیا گیا ہے.