2018 کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان اور ڈاکٹر اللہ نزر بلوچ کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔ بلوچ ریپبلکن گارڈز
بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹلائیٹ فون کے ذریعے میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ہم 2018 کے پاکستانی انتخابات کا بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں اور اپنے قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ آنے والے انتخابات کا اس طرح بائیکاٹ کریں جس طرح 2013 کے پاکستانی نام نہاد انتخابات سے بلوچ قوم لاتعلق رہا اور انتخابات کے نام پر پاکستانی ڈرامے کو ناکام بنادیا۔
دوستین بلوچ نے کہا کہ پاکستان بلوچ وطن پر قابض ہے اور پاکستانی فوج مکمل طور پر بلوچ نسل کشی میں مصروف ہے، اس فوج کے ہاتھ ہمارے بچوں، جوانوں، بزرگوں اور ہمارے ماں بہنوں کے خون سے رنگین ہیں اور یہی فوج بلوچستان میں الیکشن کی تیاریوں میں بلوچ قوم پر مظالم اور بربریت کے نئے سلسلے شروع کرچکا ہے، روزانہ پاکستانی فوج ہمارے نوجوانوں کو شہید کررہا ہے، ہمارے گھروں کو جلایا جارہا ہے، تیار فصلوں کو نذر آتش کیاجارہا ہے، اسکولوں اور ہسپتالوں پر فوج کا قبضہ ہے اور یہی فوج الیکشن اور جمہوریت کی بات کرتاہے دراصل یہ جمہوریت کے نام پر ایک مذاق اور ڈرامہ ہے اور بلوچ قوم اس پاکستانی ڈرامے کا حصہ نہیں بنے گا۔ ایسے حالات میں کوئی باضمیر انسان الیکشن کا سوچ بھی نہیں سکتا ہے لیکن چند ضمیر فروش، غدارِ وطن اور ریاست کے دلال انتخابات کے نام قوم کو ورغلانے کی کوشش کررہے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں فوج براہ راست حکومت چلاتاہے اور جن لوگوں کو بلوچ قوم کے نمائندے کے نام سے سامنے لایاجاتاہے، ان کاکام محض بلوچ نسل کشی کے اجازت ناموں پر ٹھپہ لگانا ہے اور بلوچ قوم کسی کو یہ اجازت نہیں دیتاہے کہ وہ نسل کشی، استحصال اور ہماری بربادی کے فیصلوں کی بلوچ کے نام پر اجازت نامہ جاری کرے۔
دوستین بلوچ نے کہا کہ بلوچ قومی تحریک میں ایک زمہ دارتنظیم کی حیثیت سے بلوچ ریپبلکن گارڈ اپنے تاریخی فرض سے بخوبی واقف ہے اور اسے عالمی اصولوں کے مطابق نبھانے کی کوشش کررہاہے ،ہم نام نہاد پاکستانی انتخابات میں کسی بھی سطح بھی حصہ داری کرنے والوں کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ اس عمل سے دوررہیں ،ہم بلوچ قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پاکستانی فوج کے پولنگ اسٹیشنوں اور دلالوں سے دور رہیں،ان پر ہمارے سرمچار کسی وقت حملہ کرسکتے ہیں ۔
تنظیم کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ہماری تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نظر کے 2018 انتخابات کے بائیکاٹ اعلان کے بھرپور حمایت کرتا ہے،ہمارا مقصد اورمنزل ایک ہے،ہم بی ایل ایف اور بی ایل اے کے ساتھ متحد ہیں اور ایک ہی مورچے میں قابض کے خلاف لڑرہے ہیں اور آئندہ بھی ہر مشکل اورکٹھن مرحلوں میں ایک ساتھ ہی رہیں گے اوراہم فیصلوں میں اپنے اتحادیوں کا ساتھ دیتے رہیں گے۔