الیکشن 2018،بلوچستان کے 9 اضلاع حساس ترین قرار

335

حکومت بلوچستان نے الیکشن 2018 کے حوالے سے بلوچستان کے حساس علاقوں کی رپورٹ نگراں

وزیراعظم کے حوالےکردی ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو ملنے والے اطلاعات کے مطابق رپورٹ میں بلوچستان کے 9 اضلاع کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے‬‫،حساس ترین اضلاع میں مستونگ، آواران، پنجگور، گوادراورخضدار شامل ہیں،رپورٹ میں بلوچستان کے11 اضلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے‬‫۔

حساس اضلاع میں نوشکی،ڈیرہ بگٹی،قلعہ عبداللہ،واشک اورکوئٹہ شامل ہیں۔

جب کہ رپورٹ کے مطابق سبّی،چاغی،نوشکی،لورالائی اور قلعہ سیف اللہ میں حالات بہتر ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت بلوچستان الیکشن کو پرامن بنانے کے لئے موثر اقدامات کر رہی ہے ،اور اس سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر مزید اقدامات کئے جائیں گے۔