الیکشن امیدوار پر بم حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر جی

216

نصیر آباد میں الیکشن امیدوار کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا: دوستین بلوچ

بلوچ ریپبلکن گارڈز کے ترجمان دوستین بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے میڈیا نمائندوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ آج نصیر آباد کے علاقے منجھو شوری میں ہمارے سرمچاروں نے الیکشن امیدوار کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا، اس حملے میں ڈی ایس پی سمیت 10 اہلکار زخمی و 4 ہلاک ہوئے ہیں.

ترجمان نے مزید کہا ہے کہ ہم پہلے سے یہ اعلان کرچکے ہیں کہ ہم انتخابات میں حملے کرینگے اور ہمارے ٹارگٹ پولنگ اسٹیشنز، انتخابی امیدوار، ان کے قافلے اور الیکشن دفاتر ہونگے.

دوستین بلوچ نے کہا کہ ہم ایک بار پھر بلوچ قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ امیدواروں، پولنگ اسٹیشنوں اور ان کے قافلوں سے دور رہے نہیں تو اپنے نقصان کے ذمہ دار آپ خود ہونگے۔ ہماری اس طرح کی کاروائیاں آزاد بلوچستان تک جاری رہینگی۔