افغان سرحد سے منسلک بلوچستان و باجوڑ میں پاکستانی فورسز پر حملے

252

افغانستان کی سرحد سے منسلک بلوچستان اور باجوڑ کے علاقوں میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے کیے۔

پاکستانی  فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سرحد پار سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں ایف سی کے 4 اور چوکی پر تعینات پاکستانی فضائیہ کا ایک اہلکار زخمی ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ  حملے افغان سرحد کی جانب سے باجوڑ اور بلوچستان میں قمر دین کاریز میں کیے گئے جس میں باڑھ لگانے والوں کو نشانہ بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کےعلاقوں سے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں فائرنگ ہوئی اور حملہ آوروں کو افغان حکومت کے کنٹرول سے باہر کے علاقوں سے معاونت حاصل تھی۔