افغانستان کے صوبے بادغیس میں طالبان نے ملکی فوج کے کم از کم تیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا ہے۔
صوبائی گورنر عبدالغفور ملک زئی کے مطابق آج بدھ کی علی الصبح طالبان نے مختلف سمتوں سے دو حفاظتی چوکیوں پر حملہ کیا۔
اس کے علاوہ عسکریت پسند ایک فوجی چھاؤنی پر بھی قابض ہونے میں بھی کامیاب ہو گئے ہیں۔
عید الفطر کے موقع پر تین روزہ فائر بندی کی مدت آج ختم ہونے کے بعد طالبان کا یہ پہلا بڑا حملہ تھا۔
صدر اشرف غنی نے یکطرفہ طور پر اس فائر بندی میں دس روز کے اضافے کا اعلان کیا تھا۔