افغانستان: طالبان نے اپنے وزیر اطلاعات و نشریات کو برطرف کردیا

243

افغان طالبان نے اپنے وزیر اطلاعات و نشریات کو برطرف کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو ملنے والے اطلاعات کے مطابق عید کے موقع پر افغان حکومت کی جانب سے جنگ بندی کے بعد طالبان نے بھی جنگ بندی کا اعلان کردیا تھا۔

دوران جنگ بندی میڈیا میں موثر انداز میں نمائندگی نہ کرنے پر طالبان نے اپنے وزیر اطلاعات و نشریات امیر خان متقی کو برطرف کردیا ۔

ذرائع کے مطابق طالبان کے مرکزی رہنماؤں نے دوران جنگ بندی طالبان جنگجوؤں کی جانب سے شہروں میں داخل ہوکر تصاویر لینے پر بھی شدید اعتراض کیا گیا تھا ۔

جبکہ دوسری جانب افغان حکومت کے ایک مرکزی وزیر نے دعوی کیا کہ جنگ بندی کے بعد سینکڑوں طالبان نے مستقل امن بات چیت شروع کرنے پر زور دیتے ہوئے واپس اپنے مورچوں میں جانے سے انکار کردیا ۔

تاہم افغان حکومت کے اس دعوے پر طالبان کی جانب سے کوئی ردعمل تاحال سامنے نہیں آیا ہے ۔