آواران: فورسز کے ہاتھوں لاپتہ شخص بازیاب

71

آواران سے فورسز کے لاپتہ ہونے والا شخص بازیاب

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آواران سے ایک ماہ قبل لاپتہ ہونے والا شخص بازیاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق آواران کے علاقے دراسکی چوکو سے 29 اپریل 2018 کو دوران آپریشن فورسز کے ہاتھوں گرفتاری بعد لاپتہ ہونے والا شخص ابرار ولد حضور بخش سکنہ دراسکی چوکو بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا۔

واضح رہے ابرار کے والد حضور بخش ولد حمل سکنہ دراسکی چوکو’ بھی اسی روز فورسز نے گرفتاری بعد لاپتہ کردیا گیا تھا جو تاحال بازیاب نہیں ہوا ہے۔