آواران: فورسز کیجانب سے آپریشن جاری

184

آواران کے علاقے زیلگ میں آپریشن، لوگ گھروں میں محصور

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آواران کے علاقے زیلگ کو فورسز کیجانب سے محاصرے میں لیکر آپریشن کیا جارہا ہے.

تفصیلات کے مطابق آواران کے پہاڑی علاقے زیلگ میں فورسز کیجانب سے آپریشن جاری ہے، جس کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں محصور ہوگئے ہیں.

علاقائی ذرائع کے مطابق دوران آپریشن گھروں کو جلایا جارہا ہے جبکہ انہوں نے دوران آپریشن لوگوں کو حراست بعد لاپتہ کرنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے.

واضح رہے اس سے قبل موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آواران کے مختلف علاقوں میں آپریشن کر کے فورسز آبادیوں کو زبردستی اپنے کیمپ کے قریب منتقل کرتے رہے ہیں.