آواران اور کیچ میں فورسز پر حملوں کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کرلی

124

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے گزشتہ اتوار اور پیر کو آوارن اور کیچ میں پاکستانی  فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ “18 جون پیر کو سرمچاروں نے ضلع آواران کے کولواہ ہور میں فوجی کیمپ پر راکٹ اور خود کار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اْٹھانا پڑا ہے”۔

ترجمان نے مزید کہا “اتوار کو ضلع کیچ کے علاقے مند، گوک میں پاکستانی فوجی چوکی پر راکٹ اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے دو فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے”۔