یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا یونائیٹڈ بلوچ آرمی اور بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے ایک مشترکہ کارروائی میں خاران کے علاقے لجی کے نزدیک تازینہ میں ریاستی فوج کی سرپرستی میں زیر تعمیر ہونے والے یوفون کمپنی کے ٹاور پر کام کرنے والے سات انجینئروں اور اہلکاروں پر حملہ کرکے ان کو ہلاک کیا ۔
ترجمان نے کہا یہ کمپنیاں بلوچستان میں ریاستی ایماء پر ان علاقوں میں ٹاوروں کا جال بچھا کر تحریک سے وابستہ جہدکاروں کی سرگرمیوں کی نگرانی کرتے ہیں ۔
ترجمان نے کہا کہ خاران اور گرد ونواح میں چینی کمپنی ہوائ کی مدد سے اس وقت 52 موبائل ٹاوروں کی منظوری ہوچکی ہے جو جدید لوکیشن ٹریسنگ سسٹم سے لیس ہے اور 30 سے زائد ٹاوروں پہ اس وقت کام تکمیل تک پہنچ چکا ہے یہ منصوبہ سی پیک اور ان کے لنک روڑوں کی کامیابی کے لیے ایک موبائل نیٹ ورک کا جال بچھایاں جارہاہے۔
ترجمان نے کہا اسی طرح کی کارروائیاں بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گی