یو بی اے نے فورسز پر مشترکہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

244

یونائیڈ بلوچ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے سٹلایٹ فون سے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے بی آر اے کے سرمچاروں کے ساتھ ایک مشترکہ کاروائی میں مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں ایف سی کے مرکزی کیمپ پر بی ایم 12 راکٹ  سے حملہ کردیا۔

ترجمان نے کہا کہ چار سے زائد گولے مرکزی کیمپ کے اندر گرئیں، جس سے فورسز کے پانچ سے زائد اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ حواس یافتہ فورسز اہلکاروں نے کامیاب حملے کے جواب میں عام آبادی پر مارٹر کے متعدد گولے فائر کے جو کے ان  کی شکست  کا واضع ثبوت ہے۔

ترجمان نے کہا ہم عام عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فورسز کے کیمپوں اور دیگر و تنصیبات سےدور رہے بلوج سرمچار کسی وقت بھی ان پر حملہ کرسکتے ہیں