کیچ: ایک شخص فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

206

بلوچستان کے علاقے کیچ سے ایک شخص کو فورسز نے حراست کے بعد لاپتہ کردیا۔

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کیچ کے علاقے ہوشاب میں پاکستانی فورسز نے  آج شام چار بجے کے قریب ایک گھر پر چھاپہ مار کر مقصود ولد گواراں نامی شخص کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ذرائع کے مطابق مقصود گزشتہ روز دبئی سے آیا تھا۔