کوئٹہ: ہزار گنجی میں پانی ٹیوب ویل خراب ، عوام اور تاجروں کو مشکلات کا سامنا

355

کوئٹہ ہزار گنجی ٹرک اڈے میں پانی کی قلت ۔

اہل علاقہ مجبوراََ ٹینکروں سے پانی خرید رہے ہیں ۔

دی بلوچستان پوسٹ نمائندہ کوئٹہ کے مطابق  ٹرک اڈےہزار گنجی میں گذشتہ کئی دنوں سے ٹیوب ویل خراب ہے اور علاقے کے عوام کئی دنوں سے پانی سے محروم ہیں ۔

ٹیوب ویل خراب ہونے کے باعث عوام مجبوراََ ٹینکر سے پانی خرید رہے ہیں، مکینوں اور تاجروں نے بتایا کہ کئی دن گزرنے کے بعد آج تک نہ تو اس کی درستگی پر توجہ دی گئی ہے اور نہ ہی متبادل ذرائع سے علاقہ عوام کو پانی کی ترسیل ممکن بنائی گئی ہے، دکانداروں کوسخت پریشانی کا سامنا ہے۔

پانی کی عدم فراہمی سے روز مرہ کی امور سرانجام دینے میں شدید مشکلات درپیش ہیں، عوام کے بارہا رابطوں کے باوجود ٹال مٹول سے کام لیا جارہا ہے، تاجروں نےکہا کہ مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے۔