کوئٹہ: گرو نواح میں پانی کی شدید قلت، عوام ٹینکر مافیا ہاتھوں یرغمال

444

کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت، عوام پریشان

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے گرد و نواح کے مختلف علاقوں میں پانی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے عوام ٹینکر مافیا کے ہاتھوں یرغمال ہوکر رہ گئی.

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقوں رحیم کالونی، جیل روڈ ہدہ سمیت دوسرے علاقوں میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے عوام پریشان ہیں.

علاقہ مکینوں نے ایم پی ایز، صوبائی وزراء اور محکمک واسا کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقوں میں پینے کے پانی کی قلت کی وجہ سے عوام ٹینکر مافیا کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے ہیں، عوام ایک ٹینکی پانی 1400 روپے میں خریدنے پر مجبور ہورہے ہیں.

علاقہ مکینوں نے واسا کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ علاقے میں وال مینو کی کمی دور کی جائے بصورت دیگر احتجاج کا راستہ اپنائینگے.