کوئٹہ : لکپاس ٹول پلازہ میں عوام اور ٹرانسپورٹروں کو لوٹا جارہا ہے

987

کوئٹہ ٹول پلازہ پر عوام اور ٹرانسپورٹرز کو لوٹا جارہا ہے ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک رپورٹ کو ملنے والے اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں لکپاس کے مقام پر قائم ٹول پلازہ میں عوام اور ٹرانسپورٹروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے ۔

واضح رہے کہ یہ ایک متفقہ اصول ہے کہ کسی بھی ٹول پلازہ پر پرچی کاٹنے کے بعد رات بارہ تک وہ پرچی کار آمد ہوتی ہے لیکن کوئٹہ میں لکپاس ٹول پلازہ نے عوام کو لوٹنے کےلئے اپنے لئے خود ہی الگ سے قانون بنایا ہے ۔

لکپاس ٹول پلازہ پر پرچی کاٹنے کے 20 منٹ بعد واپسی پر ٹرانسپوٹروں کو دوبارہ پرچی کاٹنے پر مجبور کیا جاتا ہے جو کہ عوام اور ٹرانسپورٹروں کا معاشی قتل عام کے مترادف ہے ۔

مستونگ اور بلوچستان کے دیگر علاقوں کے عوام اور ٹرانسپورٹروں نے حکام سے اپیل کی کہ وہ لکپاس ٹول پلازہ میں ہونے والے بے قاعدگیوں کا جلداز جلد نوٹس لیں ۔