کوئٹہ میں فورسز کا چھاپہ ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ
دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کلی برات میں پولیس کی انسداد دہشت گردی شعبے نے چھاپہ مار کر اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ۔
فورسز کی جانب سے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یہ چھاپہ گذشتہ روز کلی الماس میں سلمان بادینی کی ہلاکت کے بعد ہونے والے تحقیقات کے نتیجے میں مارا گیا ۔
چھاپے میں بقول فورسز لشکر جھنگوی کے بم بنانے والے چھوٹے کارخانے سے دو سوکلو گرام سے زائد بارودی مواد ، تین خودکش جیکٹس ، دو تیار آئی ڈیز ، چار دستی بم ، اور دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ۔
پولیس عہدیدار نے مطابق لشکر جھنگوی کا بم بنانے والا کارخانہ تین کمروں کے چھوٹے مکان پر مشتمل تھا جہاں پہ خود کش جیکٹس بنائے جاتے تھے ۔
تاہم آزاد زرائع سے فورسز کے ان دعووں کی تصدیق نہ ہوسکی ۔