کوئٹہ : فورسز اور مسلح افراد میں فائرنگ ، 2 شدت پسند سمیت 7 اہلکار ہلاک

259

کوئٹہ میں مسلح افراد اور فورسز میں فائرنگ کے تبادلے میں ایم آئی آفیسر چار پولیس اہلکار اور دو شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق  کوئٹہ  کلی الماس ائیر پورٹ روڈ پر پولیس اور سی ٹی ڈی ک شدت پسندوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی گئی ۔

کارروائی میں فائرنگ کے تبادلے میں ایم آئی کا آفیسر کرنل سہیل راجا اور چار پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ۔

جبکہ زرائع کے مطابق فورسز کے ساتھ جھڑپ میں دو شدت پسند بھی مارے گئے  ۔

جبکہ دوسری طرف غیر مصدقہ اطلاع کے مطابق فورسز نے داعش سے تعلق رکھنے والے دو شدت پسندوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے ۔