کوئٹہ شہر میں سیکورٹی ہائی الرٹ، 5 ہزار سے زائد اہلکار تعینات

275

کوئٹہ شہر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے،شہر میں پولیس اور ایف سی کے 5 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کوئٹہ شہر میں مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ شہرکے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جارہی ہےاور شہر میں پولیس اور ایف سی کی -پٹرولنگ میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے

ایک رپورٹ کے مطابق پولیس اور ایف سی کے 5 ہزار سے زائد اضافی اہلکار اسوقت کوئٹہ کے مختلف مقامات پر ڈیوٹی دے رہے ہیں۔

دوسری طرف شہریوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئےکہا ہےکہ چیکنگ کے نام پر عام شہریوں اور روزہ داروں کی تذلیل کی جارہی ہے-

واضح رہے اس سے پہلے بھی کوئٹہ شہر میں ہائی الرٹ کے دوران شدت پسند عام شہریوں کو نشانہ بنا چکے ہیں-