کوئٹہ : بدکلامی پر پشتونخواہ پارٹی کے 4 اراکین اسمبلی معطل

162

بلوچستان اسمبلی کے 4 اراکین کے معطلی کا نوٹفیکیشن جاری ۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ کرنے اور نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چار ممبر اسمبلی کو معطل کردیا گیا ۔

معطل ہونے والے اراکین اسمبلی میں نصراللہ زیرے،لیاقت آغا،عبیداللہ بابت اورمصطفیٰ ترین شامل شامل ہیں ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسمبلی اراکین کی معطلی بجٹ سیشن تک جاری رہے گا

 ‬