کوئٹہ میں فورسز پر حملہ ، تین حملہ آور ہلاک

273

کوئٹہ میں فورسز پر حملہ ، حملے میں ملوث تین افراد مقابلے کے بعد ہلاک

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ویب ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت شہر کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے تین دھماکے ہوئے۔

میڈیا زرائع کے  مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے چمن ہاؤسنگ اسکیم میں ایف سی کیمپ پر مسلح افراد نے راکٹوں سے حملہ کیا جس کے بعد  دونوں اطراف سے شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا ۔

آخری اطلاعات تک تین حملہ آوروں نے مقابلے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کی سبب چار ایف سی اہلکار زخمی بھی ہوئیں ۔۔

دوسری جانب پولیس زرائع نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ  حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئیں ہیں ۔

دریں اثناء دو دن میں تواتر کے ساتھ کوئٹہ میں حملوں کے بعد بلوچستان اسمبلی، بلوچستان یونیورسٹی، ایف سی ہسپتال، خالد ائربیس، ائرپورٹ، ہائی کورٹ اور دیگر سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی ہائی الرٹ کردیا گیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ زرائع کے مطابق چمن ہاوسنگ و آس پاس کے علاقوں میں فورسز نے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ہے جس فوج کے اہلکار بھی حصہ لے رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ گذ شتہ روز کوئٹہ میں آپریشن و فائرنگ کے تبادلے میں ایم آئی کا آفیسر کرنل سہیل راجا اور چار پولیس اہلکار ہلاک ہوگئےتھے اور ای ٹی ایف کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا تھا جو بعد میں زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔