کشمور: ایک ہفتے میں 6 بچے خسرہ سے جانبحق

878

کشمور میں ایک ہفتے میں 6 بچے خسرہ کی بیماری کے بحث جانبحق ہوگئے

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان اور سندھ کے سرحدی علاقے کشمور میں خسرہ کی بیماری پھیلنے سے ایک ہی ہفتے میں 6 معصوم بچے جان کی بازی ہار گئے.

تفصیلات کے مطابق کشمور خسرہ کی وباء پھیلنے سے ایک ہفتے میں 6 بچے جانبحق ہوگئے ہیں- ہسپتال ذرائع کے مطابق صرف کشمور میں ایک ماہ کے اندر 40 بچے خسرہ کے وباء کی وجہ سے جانبحق ہوگئے ہیں-

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیماری خشک سالی اور علاقے میں بارشیں نہ ہونے کے باعث ہر وقت اُڑتی ہوئی گرد و غبار سے پیدا ہوتی ہے جو کمزور اور حساس بچوں کو سب سے پہلے نشانہ بناتی ہے۔

بچوں میں جب ایک دفعہ یہ وباء پھیل جاتی ہے تو پھر معیاری اور طاقتور اینٹی بائیوٹیک ادویات بچوں کو دینے سے ہی یہ روکی جا سکتی ہے اور ادویات کا کورس مکمل کرانے سے یہ بیماری رک سکتی ہے-