کاہان : فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر آپریشن جاری، فضائی بمباری کی اطلاعات

148
Center
File Photo

کاہان میں فورسز کیجانب سے آپریشن جاری ہے، گن شپ ہیلی کاپٹروں اور جیٹ طیاروں سے بمباری ۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فورسز کی جانب سے کاہان اور تراتانی کے گردونواح میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کاہان اور تراتانی کے علاقوں چرڑی، لونڈو سنٹ، سولانی ، گلگری سمیت مختلف علاقوں میں فورسز کیجانب سے بڑے پیمانے پرآپریشن کی جارہی ہیں جس میں گن شپ ہیلی کاپٹروں اور جیٹ طیاروں سے بمباری کی جارہی ہے جبکہ علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ڈیرہ بگٹی : فورسز کی جانب سے آپریشن کا آغاز

علاقائی ذرائع کے مطابق ان علاقوں میں فورسز کی جانب سے کل سے آپریشن جاری ہے، فورسز کے زمینی دستوں نے بڑی تعداد میں علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے جبکہ فورسز کو فضائی کمک بھی حاصل ہے۔خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے فورسز کیجانب سے عام آبادیوں کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ان علاقوں میں فورسز کی جانب سے متعدد آپریشنز کیے گئے ہیں جنکی تصدیق پاکستانی افواج کی تعلقات عامہ کے شعبے نے بھی کی ہے۔