افغانستان کے دارلحکومت کابل میں خود کش بمباروں اور مسلح افراد کی مشترکہ کاروائی میں کابل کے دو پولیس اسٹیشنز کو نشانہ بنایا گیا-
آج کابل شہر زوردار دھماکوں سے گنج اٹھا جس کے فوراً بعد شدید فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا
آخری اطلاعات کے مطابق اب تک حملے میں کم سے کم 3 پولیس اہلکار جانبحق اور 6 افراد زخمی ہوچکے ہیں –
کابل پولیس کے مطابق مستقبل میں بھی اس طرح کے حملوں کے خدشات بہت زیادہ ہیں –