ڈیرہ بگٹی میں فوجی چوکی پر حملہ کیا، بی آر اے

152

بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیاس سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوپ سہرانی میں قائم پاکستانی فوجی چوکی پر راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ اس حملے کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بی آر اے کی کاروائیاں بلوچ سرزمین کی آزادی تک جاری رہینگے۔