ڈیرہ بگٹی : فورسز کی جانب سے آپریشن کا آغاز

344

ڈیرہ بگٹی میں فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقوں ساڑت آف، سنگسیلا، قمبر لانگو اور زین کوہ کے علاقوں کو فورسز کیجانب سے محاصرے میں لیکر آپریشن کیا جارہا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز نے تمام داخلی و خارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے  جبکہ فورسز کو فضائی کمک بھی حاصل ہے۔

دریں اثناء مقامی لوگوں  کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ماضی کی طرح فورسز عام آبادیوں کو نشانہ بنائینگے۔