ڈیرہ اسماعیل خان: نامعلوم افراد نے 1 پولیس و 1ایف سی اہلکار کو اغوا کرلیا۔

454

ڈیرہ اسماعیل خان: نامعلوم مسلح افراد نے ایک پولیس اور ایک ایف سی اہلکارکو ان کے گھروں سے اغواء کرلیا۔

ٹی بی پی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے تحصیل کلاچی کے علاقے لونی اور کمال خیل میں نامعلوم مسلح افراد نے عرفان نامی ایک پولیس اہلکار جبکہ ایف سی بلوچستان اسکاؤٹ کے وکیل نامی ایک اہلکار کوان کے گھروں سے اغواء کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سیکورٹی اداروں نے دونوں اہلکاروں کی بازیابی کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔