پنجگور: گندے پانی کو کاریز میں چھوڑنے سے ہزاروں لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم

461

پنجگور میں گٹر لائن کو کاریز میں چھوڑنے سے ہزاروں لوگ صاف پانی پینے سے محروم ہوگئے ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاع کے مطابق پنجگور عیسئی میں گٹر لائن کو کاریز میں چھوڑنے سے ہزاروں گھرانے صاف پانی سے محروم ہوگئے ہیں ۔

شکرک کاریز پنجگور کے سب سے بڑے کاریزات میں  شمار ہوتا ہے۔

پنجگور کے بیشتر کاریزات گذشتہ دس سالوں سے بارش نہ ہونے کی وجہ سے مکمل خشک ہوچکے ہیں لیکن شکرک نامی کاریز علاقے کے زمینداروں اور علاقائی معتبرین کی محنت اور ذاتی کوششوں سے تاحال جس میں پانی بہتا ہے اس کاریز سے عیسئی کے ہزاروں لوگ اس کی پانی کو  پینے کیلئے استعمال کرتے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں زمیندار اپنی کھیتوں میں کاشت کرکے دو وقت کی رزق کما رہے ہیں۔

لیکن چند لوگ عوام کو اجتماعی فائدہ دینے کے بجائے انہیں مذید اذیت سے دوچار کررہے ہیں جس سے یہاں کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہے گا اور پینے کی پانی اور بور کنواں میں گندے پانی کی فلٹر سے سہولت کے بجائے زہر میں تبدیل ہوگا جو علاقے میں وبا پھیلانے کاسبب بنے گا۔

سیوریج لائن کے گندے پانی کو بہتے کاریز میں چھوڑ دینا  انتہائی غیر اخلاقی اور غیر انسانی عمل کے ساتھ ناقابل برداشت عمل ہے۔

 اہلیاں عیسئی نے مطالبہ کیا ہے ڈپٹی کمشنر پنجگور اسکا نوٹس لیں بصورت سیوریج لائن کے کام کو روک کر احتجاج کریں گے۔