پنجگور سے ایک اور بلوچ نوجوان فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ

143

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول آمدہ اطلاعات کے مطابق آج پاکستان فورسز نے بلوچستان کے ضلع پنجگور سے ایک اور بلوچ نوجوان کو گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے، جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج پنجگور سے فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت اعظم ولد کمالان کے نام سے ہوئی ہے جو کہ بیرونٹ کیل کور پنجگور کا رہائشی ہے۔