کیڈٹ کالج مستونگ کے پرنسپل جنہیں کالج میں کیڈٹس پر شدید تشدد کے واقعے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا کو آج مستونگ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔
دی بلوچستان پوسٹ مستونگ نمائیندے کے مطابق پرنسپل بنگش کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرنے کے بعدآج ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ دن قبل ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں سینئر کیڈٹس نویں جماعت کے طالبعلموں پر انسانیت سوز تشدد کررہے تھے۔ سول سوسائٹی کیجانب سے شدید مزحمت کے بعد 15 مئی کو جوڈیشنل مجسٹریٹ کی عدالت نے پرنسپل کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا۔