پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو سگے بھائی گرفتاری بعد لاپتہ

202

بلوچستان کے علاقے بلیدہ سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں دو سگے بھائی گرفتاری بعد لاپتہ

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلیدہ سے پاکستانی فورسز نے دو نوجوان سگے بھائیوں کو -گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا

تفصیلات کے مطابق 23 مئی کے روز پاکستانی فورسز نے بلیدہ کے ایک گاؤں گشاندر کا محاصرہ کر کے گھر گھر کی تلاشی لی اور علاقہ مکینوں سے تفتیش بھی کی گئی- دوران تفتیس مکینوں سے شناختی کارڈ طلب کیے گئے اور ان پر فورسز کی جانب سے تشدد بھی کیا گیا-

آخر میں فورسز نےداد محمد کے دو بیٹے لیاقت اور شوکت کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا-

-دونوں بھائیوں کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں چل سکا