امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک کامیاب جوہری معاہدے کے بدلے شمالی کوریا کو بڑے پیمانے پر رعائیتوں کی یقین دہانی کرائی ہے۔
ساتھ ہی ٹرمپ نے یہ دھمکی بھی دی ہے کہ اگر اس طرح کا کوئی معاہدہ طے نہ پایا تو شمالی کوریائی رہنما کم جونگ اُن کا حشر لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کی طرح بھی ہو سکتا ہے۔
دو ہزار گیارہ میں ایک انقلابی تحریک کے ذریعے قذافی کا تختہ الٹتے ہوئے انہیں ہلاک کر دیا گیا تھا۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کے لیے ایسا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
ٹرمپ کے مطابق وہ شمالی کوریا کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں۔