مشکے سے تعلق رکھنے والے تین لاپتہ بھائی بازیاب

108

دی بلوچستان پوسٹ کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مشکے سے گزشتہ برس  لاپتہ ہونے والے تین بھائی آج بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق 5 نومبر 2017 کو مشکے کے علاقے کنڈری سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے تین بھائی، وزیر ولد حکیم، مسافر ولد حکیم اور علی محمد ولد حکیم آج مشکے سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔