مستونگ : پہاڑی علاقوں میں فورسز کا آپریشن ، ایک شخص جانبحق

176

مستونگ میں فورسز کا آپریشن۔

آپریشن میں ایک شخص کے جانبحق ہونے کی اطلاع ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاع کے مطابق فورسز نے مستونگ سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آپریشن کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ۔

میڈیا کو جاری کردہ بیان میں فورسز نے دعویٰ کیا کہ آپریشن ردالفساد کے تحت خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا ۔

فورسز نے مزید دعوی کیا کہ آپریشن میں مارے جانے والے شخص کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔

تاہم آزاد زرائع سے فورسز کے ان دعووں کی تاحال تصدیق نہ ہوسکی