قمبر خان مینگل سے معصوم عوام کے خون کا بدلہ ضرور لینگے : بی ایل اے

1313

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قلات کے پہاڑی علاقے شور پارود میں قمبرخان مینگل اور اسکے کارندے ریاستی آلہ کار بن کر بلوچ عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ پچھلے دنوں بہادر خان سمالانی کو زبردستی گھرسے اٹھا کر علاقے کی نشاندہی کےلئے مجبور کیا گیا اور تنظیم کی طرف سے عام عوام کےلئے ممنوع قرار دئیے گئے ایریا میں بہادرخان سمالانی کو بندوق کی نوک پر آگے آگے چلنے کےلئے مجبور کیاگیا جسکی وجہ سے وہ زیر زمین بچھائے گئے مائن کا نشانہ بن کر شہید ہوگئے اور اس دھماکے میں قمبرخان مینگل کا ایک اہم کارندہ دلشاد ساسولی زخمی ہوا جو اس وقت سی ایم ایچ کوئٹہ میں زیر علاج ہے ۔

ترجمان نے مزید کہا کہ موجودہ جنگی حالات کے تحت علاقے میں سرکار اور اسکے ڈیتھ اسکواڈ قمبر خان مینگل اور اسکے کارندوں کے طرف سے علاقے میں بار بار حملہ آور ہونا، لوٹ مار کرنا، جنگی ساز سامان کےتلاش اور چوری کےلئے علاقائی لوگوں کو اذیتیں دینا جیسے حرکتوں کی وجہ سے کچھ ایریاز کو ہمارے سرمچاروں نے ممنوع قرار دیا ہے۔ اور بار بار عام عوام کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ ان ایریاز میں آمد رفت سے گریز کریں لیکن قمبرخان مینگل اور اسکے کارندے علاقے کے عام عوام اور معصوم لوگوں کو زبردستی مجبور کرکے انکے آڑ میں علاقے میں گھسنے کی کوشش کرتے ہیں اور اسطرح سے معصوم لوگوں کو قتل کرکے اپنے مزموم مقاصد پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس کی واضح مثال بہادر خان سمالانی کو بندوق کی نوک پر مجبور کرکے اپنے مذموم مقاصد کیلے استعمال کرناہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم اسطرح سے قتل کئے گئے تمام افراد کا قاتل قمبرخان مینگل اور اسکے کارندوں کو سمجھتے ہیں اور ان افراد کے خون کا بدلہ ضرور ان افراد سے لیا جائے گا۔