گذشتہ سال فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والا شخص بازیاب ہوگیا
دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ سے فورسز کے ہاتھوں اغواء ہونے والا شخص بازیاب ہوکے اپنے گھر پہنچ گیا-
تفصیلات کے مطابق گذشتہ سال چودہ جولائی کو ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے بلوچی بازار سے فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد لاپتہ ہونے والے امیر بشخ ولد مجید دو روز قبل فورسز کی قید سے بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے-