فورسز کا کوہلو میں بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ

150

 

پاکستانی فوج کے اطلاعاتِ عامہ کے ادارے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے کوہلو میں فورسز کی ایک کاروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا ہے کہ کوہلو میں چھاپے کے دوران برآمد کی گئی اسلحہ میں بڑی تعداد میں گولہ بارود، مارٹر گولے، رائفلیں اور راونڈز شامل ہیں۔