غزہ مظاہرے، ہلاکتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے

180

فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اب تک 55 افراد ہلاک اور 2700 زخمی ہو گئے ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے گئے ‘قتل عام’ کی شدید مذمت کی جبکہ اقوام متحدہ نے اپنے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ’انسانی حقوق کی انتہائی شرمناک پامالی قرار دیا۔’

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے تین دن کے سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہمارے لوگوں کے خلاف قتل عام ایک بار جاری ہے۔’

تاہم خبر رساں اے ایف پی کے مطابق امریکہ نے سلامتی کونسل کا رکن ہونے کے ناطے اپنا ویٹو استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے اقدامات کی آزادانہ تحقیق کرانے کے قرارداد روک دی ہے۔

اس سے قبل وائٹ ہاؤس کے ترجمان راج شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی تنظیم حماس کو تنقید کا نشانہ بنایا اور فلسطینیوں کے قتل کا ذمہ دار انھیں ٹھہراتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے پاس اپنے دفاع کا پورا حق ہے۔