ایرانی منصوبہ بندی سے ہونے والے حوثی حملے مملکت کا بال بیکا نہیں کر سکتے: سعودی وزیر خارجہ

172

یمن میں حوثی ملیشیا نے دارالحکومت صنعاء کی سڑکوں پر اپنے ارکان کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ یہ پیش رفت پیر کے روز یمن میں آئینی حکومت کی سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد کے طیاروں کی جانب سے ریپبلکن پریذیڈنسی بیورو کو نشانہ بنائے جانے کے بعد سامنے آئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ملیشیا نے دارالحکومت میں متعدد سکیورٹی پوائنٹس قائم کر دیے ہیں اور شہر کی کئی اہم شاہراہوں پر اپنے ارکان کو تعینات کر دیا ہے۔

حوثی ملیشیا نے اُن ہسپتالوں کا بھی پہرہ سخت کر دیا ہے جہاں مذکورہ حملوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو منتقل کیا گیا اور ان کی شناخت کو خفیہ رکھا جا رہا ہے۔ یمن میں عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ پیر کے روز کیے گئے حملوں میں صنعاء میں حوثیوں کی صفِ اوّل اور دوم کی قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔

حوثیوں نے حملوں میں 6 افراد کے ہلاک ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم مارے جانے والوں میں کسی سینئر رہ نما کے شامل ہونے کی تردید کی۔

پیر کے روز حملوں کے فوری بعد ایمبولینس کی گاڑیوں کو متاثرہ مقامات کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا اور حوثی ملیشیا کے ارکان نے علاقوں کی ناکہ بندی کر دی۔