بلوچ لبریشن ٹائیگرز کے ترجمان میران بلوچ نے میڈیا کے دفاتر فون کرکے بتایا ہے کہ بلوچ سرمچاروں نے جمعرات کے روز پنجگور کے علاقے سنگِ قلات میں ریاستی آلہ کار صفی اللہ کو خنجر سے وار کرکے ہلاک کردیا ہے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ مذکورہ شخص پجنگور کے اردگرد کے علاقوں میں ریاست کیلئے مخبریاں کرتا تھا جبکہ علاقے کے لوگ اسکے اس طرح کی حرکتوں سے بخوبی واقف تھے۔
میران بلوچ نے مزید کہا ہے کہ ریاستی آلہ کار صفی اللہ کے عبرت ناک انجام سے سبق حاصل کریں اور بلوچ قومی تحریک کے خلاف ریاستی کاروائیوں میں حصہ نا لیں، بصورت دیگر انکا انجام اس سے بھی بدتر ہوگا۔