صحبت پور : باپ کے ہاتھوں بیٹی سمیت دو افراد قتل

368

صحبت پور کے علاقے میں باپ نے سیاہ کاری کی شک میں بیٹی سمیت دو افراد کو قتل کردیا ۔

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات  مطابق صحبت پور کے علاقے پولیس تھانہ شہید ملک محمد علی کے گوٹھ تاج محمد ڈومکی میں رحیم بخش ڈومکی نے اپنی بیٹی مسماۃ(ح) سمیت  اللہ داد کو سیاہ کاری کے شبہ  فائرنگ کر کے  قتل کردیا ۔

قتل کے بعد مجرم فرار ہوگیا۔

مقامی انتظامیہ نے  لاشیں اپنی تحویل میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا ۔