سی پیک روٹ پر موبائل فون کمپنی کی ٹاور پر حملے کی ذمہ داری بی ایل ایف نےقبول کرلی

473

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے سی پیک روٹ پر موبائل فون کمپنی کی ٹاور پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ 16 مئی کو سرمچاروں نے ضلع واشک کے علاقے رخشان گورگی میں موبائل فون کمپنی کی ٹاور پر حملہ کرکے اسے ناکارہ بنایا۔

یہ علاقہ چین پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) منصوبے کی روٹ پر واقع ہے، ان علاقوں میں ترقی اور سہولیات بلوچ عوام کیلئے نہیں بلکہ قابض فوج کی سہولت، نقل و حرکت میں تیزی، آزادی پسندوں اور ہمدردوں کی مخبری اور ٹھکانوں کی تلاش کرنے کیلئے فوجی آلات کو فون اور انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

ترجمان نے کہا کے علاقے کے صحت اور تعلیم کی سہولیات ناپید ہیں مگر بلوچ عوام کو دھوکہ دینے کیلئے فون اور انٹرنیٹ کو سہولت کا نام دیکر اپنے لئے آسانیان پیدا کر رہے ہیں۔