سندھ : تھرپارکر میں غذائی قلت ، مزید پانچ بچے جانبحق

469

تھرپارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے بچوں کی ہلاکت کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ہفتہ کے روز سے سول اسپتال مٹھی میں مزید 5 بچے دم توڑ گئے۔

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والے رپورٹس کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے ایک بار پھر ڈی جی سمیت محکمہ صحت کے دیگر پروگراموں کے ہیڈزکی تھر میں ڈیوٹی لگادی۔تھرپارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض سے مزید 5 پھول مرجھا گئے۔اس طرح رواں ماہ سول اسپتال مٹھی میں ہلاکتوں کی تعداد 37 ہوگئی ہے۔

تھرپارکر میں سندھ حکومت کے بلند بانگ دعوؤں کے باوجود محکمہ صحت نے اپنی کارگردگی کو بہتر نہیں بنایا۔