رخشان میں مسلح دفاع کے کارندوں پرحملہ کیا، بی ایل ایف

244

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائیٹ فون کے ذریعے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیر7 مئی کی شام پنجگور کے علاقے رخشان میں لکی کے مقام پر سرمچاروں نے ریاستی سرپرستی میں قائم مذہبی شدت پسند تنظیم اور ریاستی ڈیتھ اسکواڈ مسلح دفاع کے کارندوں پر حملہ کیا۔

حملے میں مسلح دفاع کے کارندوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ حملے میں مسلح دفاع کے کارندے اپنی ایک موٹرسائیکل، کئی کارتوس اور کلاشنکوف کے میگزین چھوڑ کر بھاگ نکلے۔ یہ تمام سامان سرمچاروں نے اپنے قبضے میں لے لی ہیں۔

گہرام بلوچ نے کہا کہ ڈیتھ اسکواڈ و قومی جہد آزادی کے خلاف کام کرنے والے ریاستی ایجنٹوں کو کسی صورت بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔