دشت: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں آٹھ افراد لاپتہ

279

ٹی بی پی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقے دشت کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن میں آٹھ افراد حراست کے بعد لاپتہ۔

تفصیلات کے مطابق دشت کے علاقے باہوٹ چات اورسبدان میں آج صبح سویرے پاکستانی فوج نے آپریشن کا آغاز کیا، دوران آپریشن خواتین اور بچوں کو  فورسز کی جانب سے تشدد کانشانہ بنایا گیا اور باہوٹ چات سے اکرم ولد سید، ملا بشیر ولدکریم بخش،ج ہانزیب ولد اکرم اورخلیل ولد اُمیت علی سکنہ باہوٹ چات جبکہ سبدان سے نادل ولد رحیم بخش، شکیل ولد رحیم بخش اور واحد ولد جلائی سکنہ سبدان دشت کو فورسز نے حراست میں لے کر لاپتہ کردیا۔

یاد رہے کہ ملا بشیر ولد کریم بخش اس سے قبل بھی پاکستانی فورسز کے حراست میں رہےہیں اور یہ دوسری مرتبہ ہے کہ انہیں لاپتہ کیا گیا ہے۔