دشت: فورسز کا گھر پر چھاپہ، 1 شخص لاپتہ

236

دشت میں فورسز نے چھاپہ مارکر ایک شخص کو حراست بعد لاپتہ کردیا.

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر ایک شخص کو حراست بعد لاپتہ کردیا گیا.

تفصیلات کے مطابق دشت کے علاقے پنودی سے فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر خالد ولد غلام رسول سکنہ دشت پنودی کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا، دوران چھاپہ فورسز نے گھر میں موجود خواتین و بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے.

علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز کے چھاپوں سے تنگ آکر دشت پنودی سے متعدد لوگ نقل مکانی بھی کرچکے ہیں.