دالبندین: خسرے کی وباء سے 1 شخص جانبحق، متعدد بچے متاثر

260

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق خسرے کی وباء سے ایک شخص جانبحق اور متعدد بچے متاثر ہوئے ہیں.

تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے برابچہ میں خسرہ کی وباء کے پھیلنے کے نتیجے میں محمد عارف ولد اللہ نور جانبحق ہوگیا.

مزید پڑھے: بولان میں خسرے کی وباء سے 15 بچوں کی اموات

علاقائی ذرائع کے مطابق متعدد بچے اب بھی وباء سے شدید متاثر ہیں، جن کو بچانے کے لئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہیں.

واضح رہے کہ ماضی میں بلوچستان کے متعدد علاقوں سے خسرے کی وباء سے متاثرہ افراد کی خبرین تواتر سے موصول ہوتی رہی ہے جن میں بڑی میں بچے شامل ہے.